انڈونیشیا میں 7٫7 کی شدت کا ہولناک زلزلہ

محکمہ موسمیات نے زلزلے کے بعد سونامی کاالارم جاری کردیا

1223852
انڈونیشیا میں 7٫7 کی شدت کا ہولناک زلزلہ

انڈونیشیا  کی ریاست مالوکو میں  ریکٹر اسکیل پر 7٫7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

انڈونیشیا  کے محکمہ موسمیات و جیو فزکس  نے اطلاع دی ہے کہ جنوب مغربی مالوکو علاقے سے 245 کلو میٹر شمال مشرق کے کھلے سمندر میں زیر زمین 231 کلو میٹر کی گہرائی میں 7٫7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے زلزلے کے بعد سونامی کاالارم جاری کردیا، زلزلے  سے   جانی  و مالی نقصان  کے حوالے سے  فی الحال کوئی اطلاع نہیں۔

متحدہ امریکہ کے محکمہ ارضیات نے اس زلزلے کی شدت 7٫5 بتائی ہے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں 28 ستمبر 2018 کو جزیرہ سولا ویسی   میں 7٫5 کی شدت کے زلزلے  کے بعد سونامی لہروں نے تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کو نگل لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں