اقوام متحدہ، خلیجی ممالک اور ایران ۔ امریکہ کشیدگی باعثِ تشویش ہے

تمام تر طرفین سے ممکنہ حد تک اعتدال پسندی اور موجودہ کشیدگی کو مزید شہہ  دینے سے اجتناب برتنے کی اپیل

1222438
اقوام متحدہ، خلیجی ممالک اور ایران ۔ امریکہ کشیدگی باعثِ تشویش ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش  کا کہنا ہے کہ ایران  کی جانب سے امریکی ڈراؤن  پر حملے سمیت خلیجی علاقے میں حالیہ ایام میں رونما ہونے والے واقعات خدشات کے حامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرس میں  ایران۔ امریکہ تناؤ کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ خلیجی علاقے میں کشیدگی کی فضا  پر گہرے اندیشے رکھتے ہیں۔ انہوں نے تمام تر طرفین سے ممکنہ حد تک اعتدال پسندی اور موجودہ کشیدگی کو مزید شہہ  دینے سے اجتناب برتنے کی اپیل کی ہے۔

دوجارچ  کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے  کرہ ارض   کے خلیجی بحران کا ہرجانہ ادا نہ  کرسکنے  کی حقیقت  پر ایک بار پھر زور دیا  ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران ِ انقلاب فوج  نے کل صبح خلیج عمان کے کنارے واقع ہرمزگان صوبے سے منسلک کوہ مبارک شہر کے ساحلوں پر"ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے" امریکی فوج کے  ڈراؤن  آر کیو۔4 گلوبل ہاک  قسم کے ڈراؤن  کو خشکی سے میزائل    داغتے ہوئے مار گرانے کی اطلاع دی تھی۔

امریکی سینٹ کوم نے اس واقع کی تصدیق کی تھی تو مذکورہ ڈراؤن کے بین الاقوامی  فضائی حدود میں پرواز کے دوران گرائے جانے کا دفاع کیا تھا۔

وام



متعللقہ خبریں