ہمارا ڈرون گراکر ایران نے بڑی غلطی کی ہے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کو تباہ کر کے ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے

1222320
ہمارا ڈرون گراکر ایران نے بڑی غلطی کی ہے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کو تباہ کر کے ایران نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

 دریں اثناء، وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کے مطابق اس واقعے کے حوالے سے امریکی صدر کو دو مرتبہ ہنگامی بریفنگ دی گئی ہے۔

 دوسری جانب امریکی فوج نے ایران پر بلا اشتعال امریکی ڈرون مار گرانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

 امریکی  بحریہ  کے کپتان بل اربن کا کہنا ہے کہ  یہ دعوی بالکل غلط ہے کہ امریکی ڈرون نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

 اس موقف کے برعکس ایران کا دعویٰ ہے کہ امریکی ڈرون کو ان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بعد مار گرایا گیا۔

یاد رہے کہ ایران کی طرف سے امریکہ  کےجاسوس ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد ایران اور امریکہ کی باہمی کشیدگی میں اور اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بحیرہ عمان میں دو تیل بردارجہازوں پرحملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں نیا تناو  پیدا ہوگیا تھا۔



متعللقہ خبریں