نائیجیریا:بوکو حرام کا بم حملہ،18 فوجی ہلاک،8 زخمی

ملکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ، بورنو صوبے سے متصل گاجی رام نامی علاقے میں   دہشتگردوں نے ایک فوجی  چوکی پر  بم حملہ کیا جس میں  18 فوجی ہلاک  اور 8 زخمی ہو گئے۔

1221555
نائیجیریا:بوکو حرام  کا بم حملہ،18 فوجی ہلاک،8 زخمی

مغربی افریقی ملک نائیجیریا   کے  شمال مشرق  میں بوکو حرام دہشتگرد تنظیم  کے بم  حملے  میں 18  فوجی ہلاک اور 8 زخمی  ہو گئے۔

ملکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ، بورنو صوبے سے متصل گاجی رام نامی علاقے میں   دہشتگردوں نے  ایک فوجی  چوکی پر  بم حملہ کیا جس میں  18 فوجی ہلاک  اور 8 زخمی ہو گئے۔

 عسکری ترجمان  جنرل  ٹیکساس چوکوو نے  اس حملے کی تصدیق کی مگر  ہلاکتوں کی حتمی تعداد بتانے سے گریز کیا ۔

 نائیجیریا میں   سن 2000  کی دہائی سے  بوکو حرام  تنظیم  مصروف عمل ہے جس نے  سن 2009 سے جاری اپنے   حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد کو  ہلاک کر ڈالا ہے ۔

مذکورہ تنظیم   کا دائرہ  ہمسایہ ممالک کیمرون ،چاڈ اور نائیجر  میں بھی پھیل چکا ہے  جہاں اس کے ہاتھوں  2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعللقہ خبریں