جوہری معاہدے کے فریق ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، ایران

ایران کی نیک نیتی اور حکمتِ عملی صبر کے مقابل امریکہ کے غیر قانونی مؤقف    کا ہر کس نے مشاہدہ کیا ہے

1218988
جوہری معاہدے کے فریق ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، ایران

ایرانی صدر حسن روحانی  نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے والے جوہری معاہدے کے دوام کے لیے معاہدے کے فریقین سے ایران  کے مفاد میں ہونے والے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں  منعقدہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے والے روحانی نے کہا کہ "یہ حقیقت عیاں ہے کہ ایران واحدانہ طور  پر  جوہری معاہدے پر عمل پیرا نہیں رہ سکتا۔ دیگر ممالک کو اس اہم معاہدے کےتحفظ کے لیے خدمات ادا کرنے کی ضرورت ہے۔"

انہوں نے کہا کہ" ایران کی نیک نیتی اور حکمتِ عملی صبر کے مقابل امریکہ کے غیر قانونی مؤقف    کا ہر کس نے مشاہدہ کیا ہے، ایران  نے ہر طرح کے باہمی تعاون کے لیے تیار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے معاہدے کے توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے  تا ہم اس کی 26 ویں اور 36 ویں شقوں میں وضع کردہ ضمانتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر معاہدے کے فریقین  نے موزوں اقدامات نہ اٹھائے تو ایران ان سے بڑھ کر اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیگا۔"

مشرق وسطی میں کشیدگی کے حوالے سے ایرانی صدر نے بتایا کہ"خطے سے باہر کی بعض طاقتوں کی  جانب سے  مشرق وسطی کے ممالک کی اندرونی معاملات میں دخل اندازی پر  مبنی یکطرفہ پالیسیوں، دہشت گردی، انتہا پسندی اور ایران کے ساتھ طے پانے والے اہم جوہری معاہدے سمیت عالمی امن و سلامتی  سے متعلق معاملات میں غیر ملکی طاقتوں  کی ذمہ داریوں کی کھلم  کھلا خلاف ورزیوں اور غیر قانونی مؤقف  نے ہمارے خطے کو دنیا کے سب سے زیادہ عدم استحکام  کے شکار  علاقوں کی صف میں دھکیل دیا ہے۔



متعللقہ خبریں