سوڈان کے سابق صدر پر کروڑوں پاونڈز کی مالی بدعنوانی کا الزام ،تفتیش شروع

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سونا" کے مطابق  اٹارنی  جنرل نے 11 اپریل کو فوج کے ہاتھوں معزول ہونے والے سابق صدرعمر البشیر پر مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات عائد کیے ہیں

1218369
سوڈان کے سابق صدر پر کروڑوں پاونڈز کی مالی بدعنوانی کا الزام ،تفتیش شروع

سوڈانی اٹارنی  نے معزول صدر عمر البشیر پر مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سونا" کے مطابق  اٹارنی  جنرل نے 11 اپریل کو فوج کے ہاتھوں معزول ہونے والے سابق صدرعمر البشیر پر مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔

خبر رساں  ادارے کا کہنا ہے کہ   معزول صدر پر غیر ملکی کرنسی قبضے میں رکھنے، ناجائز دولت جمع کرنے اور مشکوک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں عوام کے طویل احتجاج کے بعد ملک کی مسلح افواج نے سابق صدر عمر البشیر کو ان کےعہدے سے ہٹا کر اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔

عمر البشیر کی معزولی کے بعد قائم کی جانے والی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البُرھان نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر کی رہائش گاہ سے 10 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی ہے ۔

سوڈانی  اٹارنی  جنرل نے گذشتہ ماہ معزول صدر پر کالے دھن کو سفید کرنے اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ جاری کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔



متعللقہ خبریں