نائیجیریا میں نا معلوم افراد کا حملہ،47 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے صوبہ نائیجر میں ہونے والے ایک حملے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے

1217942
نائیجیریا میں نا معلوم افراد کا حملہ،47 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے صوبہ نائیجر میں ہونے والے ایک حملے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی ہنگامی حالت  کی ایجنسی کے مطابق، یہ حملے  صوبے کے بعض دیہاتوں میں نامعلوم  افرادکی طرف سے  کیے گئے  ۔

 حکام نے اب تک 47 افراد کی نعشیں برآمد کی ہیں  جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایجنسی  کے ڈاریکٹر صالحو گاربہ نے بتایا ہے کہ  علاقے سے 2 ہزار  افراد  نقل مکانی کر چکے ہیں  جن میں سے 500   افراد کو  عارضی طور پر  ایک کیمپ  میں رکھا گیا ہے جنہیں امداد انسانی   کی سخت ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں