ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی:سوڈانی عسکری کونسل

سوڈان میں   عبوری عسکری  کونسل  کے  ایک   عہدےدار   نے دعوی کیا ہے کہ  گزشتہ ہفتے  70 سے زائد  ریٹائرڈ اور بر سر فرائض فوجی افسران   کی بغاوت کی  کوشش ناکام بنا دی گئی تھی

1217607
ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی:سوڈانی عسکری کونسل

 سوڈان میں   عبوری عسکری  کونسل  کے  ایک   عہدےدار   نے دعوی کیا ہے کہ  گزشتہ ہفتے  70 سے زائد  ریٹائرڈ اور بر سر فرائض فوجی افسران   کی بغاوت کی  کوشش ناکام بنا دی گئی تھی ۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر    اس  عہدے دار  نے بتایا ہے کہ  یہ  فوجی  اس ناکام  کوشش کے بعد  فرار   ہو گئے ہیں  جن کے بارے میں  تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 عہدے دار کا مزید   کہنا تھا کہ بغاوت کی  اس کوشش میں ملوث 4 فوجی افسران  کو گرفتار  کرتے ہوئے فوجی مرکز   لے جایا گیا  جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں