امریکی صدرکی چین کومزید300 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر محصولات لگانے کی دھمکی

انہوں نے یہ بات ڈی ڈے کی تقریبات میں شرکت کیلئے فرانس روانگی سے قبل آئرلینڈ میں Shannon کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری بات چیت کے دوران متعدد دلچسپ واقعات رونما ہورہے ہی

1214276
امریکی صدرکی چین کومزید300 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر محصولات لگانے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو اس کی مزید کم سے کم تین سو ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر محصولات لگانے کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈی ڈے کی تقریبات میں شرکت کیلئے فرانس روانگی سے قبل آئرلینڈ میں Shannon کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہماری بات چیت کے دوران متعدد دلچسپ واقعات رونما ہورہے ہیں اورہم جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا ردعمل آتا ہے۔

ادھر چین کی وزارتِ تجارت نے آج کہا کہ اگر امریکہ نے یکطرفہ طورپر تجارتی کشیدگی میں اضافہ کیا تو چین کو جواباً ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی دبائو سے تجارتی مذاکرات کو بھی شدید دھچکہ لگا ہے۔ اس سے پہلے عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا تھا کہ محصولات عائد کرنے کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں سے تجارت اور منڈی پر اعتماد متاثر ہورہا ہے اور اس سے عالمی معاشی ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہوسکتا ہے جواگلے سال بہتر ہونے کی توقع تھی۔



متعللقہ خبریں