پاکستان سمیت کئِ ایک اسلامی ممالک میں آج عید الفطرمنائی جا رہی ہے

ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق، بحرین، سوڈان سمیت خیلجی ریاستوں، برطانیہ اور یورپی ممالک میں منگل کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی گئی

1213818
پاکستان سمیت کئِ ایک اسلامی ممالک میں آج عید الفطرمنائی جا رہی ہے

ترکی سعودی عرب اور خلیجی ممالک  سمیت کئی ممالک میں منگل کو اورپاکستان انڈونیشا سمیت کئی ایک ممالک میں بدھ کے    روز   عیدالفطر  مذہبی عقیدت واحترام سے عید الفطر منائی گئی جا رہی ہے۔

ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق، بحرین، سوڈان سمیت خیلجی ریاستوں، برطانیہ اور یورپی ممالک میں منگل کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی گئی۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منقعد ہوئے اور مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی، جب کہ شاہ سلمان نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ عید الفطر بدھ کو منانے کا سب سے پہلے اعلان  آسٹریلیا میں آسٹریلین نیشنل امام کونسل نے کیا جو کہ ایک ہفتہ پہلے ہوچکا تھا جس کے مطابق آسٹریلیا میں یکم شوال المکرم بدھ کو ہوگی۔

انڈونیشیا میں بھی بدھ کو باضابطہ طور پر عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح جاپان اور ملائیشیا میں بھی بدھ کو عید الفطر کا اعلان ہوچکا ہے۔

بنکاک میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے آفیشل بیان میں کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے منگل کو آخری روزہ رکھا جائے اور عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو منائی جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا ،جاپان ،ملائشیااورتھائی لینڈ میں شوال کاچاند نظرنہیں آیا لہذا ان ممالک میں عید کل یعنی بدھ پانچ جون کومنائی جائےگی۔

برطانیہ کے کچھ شہروں میں آج جبکہ بعض مقامات پربدھ کو عید منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ کینیڈا اور امریکا میں بھی دو، دوعیدیں منائی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان میں بھی عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے جبکہ بھارت کے کچھ علاقوں میں آج اوردیگر میں کل عید منائی جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں