روس کے صدر ولادی میر پوتن باپ بن گئے

چھیاسٹھ سالہ پوتن  کی 36 سالہ گرل فرینڈ اور سابقہ ایتھلیٹ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے: دی ڈیلی ٹیلی گراف

1206069
روس کے صدر ولادی میر پوتن باپ بن گئے

روسی اور برطانوی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن باپ بن گئے ہیں۔

برطانوی روزنامے دی ڈیلی ٹیلی گراف کی خبر کے مطابق 66 سالہ پوتن  کی 36 سالہ گرل فرینڈ اور سابقہ ایتھلیٹ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

دعووں کے مطابق بچوں کی پیدائش  دارالحکومت ماسکو کے ایک نہایت درجے لگژری ہسپتال میں ہوئی ہے۔

اولمپک میڈل کی مالک علینا کاباایوا نے دعووں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ان کے قریبی حلقے اور ذرائع  بھی ان افواہوں کے بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

روسی  اخبار ماسکوسکی کومسومولیٹس نے اس دعوے کو اپنی انٹر نیٹ سائٹ پر  جگہ دی لیکن مختصر مدت کے بعد خبر کو اشاعت سے ہٹا دیا ۔

تاہم روس کی خفیہ خبر رساں ایجنسی  سے قریبی رابطہ رکھنے والے محقق صحافی سرگے کانیف  نے بھی دعوی کیا ہے کہ علینا کاباایوا نے آپریشن کے ساتھ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔



متعللقہ خبریں