جرائم پیشہ افراد کی پرتعیش گاڑیوں کی نیلامی،پیسہ عوام پر خرچ ہوگا: میکسیکو

شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو نے درجنوں سپورٹس اور پرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا ہےجس سے جمع ہونے والے رقم معاشرے کے مستحق افراد کی بہبود پر لگائی جائے گی

1205860
جرائم پیشہ افراد کی پرتعیش گاڑیوں کی نیلامی،پیسہ عوام پر خرچ ہوگا: میکسیکو

شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو نے درجنوں سپورٹس اور پرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ گاڑیاں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں اپنے قبضے میں لی تھیں۔

میکسیکو میں یہ فیصلہ صدر آندرے مینویل لوپیز کے سادگی اپنانے سے متعلق پیغام کو عام کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

صدر آندرے مینویل لوپز کے مطابق ان 82 مہنگی ترین گاڑیوں کی نیلامی سے جمع ہونے والے رقم معاشرے کے مستحق افراد کی بہبود پر لگائی جائے گی۔

 ان مہنگی گاڑیوں میں لیمبورگینی، پورشے سمیت دیگر سپورٹس  اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

نیلامی کا اہتمام حکومت کی جانب سے ایک منفرد نام کے تحت تشکیل دیئے گئے ادارے نے کیا ہے۔ ادارے کا نام "عوام سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی" ہے۔

 



متعللقہ خبریں