امریکہ YPG کے رکن دہشت گردوں کی تربیت کر رہا ہے: کرس گیکا

امریکہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کے رکن دہشت گردوں کی تربیت کر رہا ہے: میجر جنرل کرس گیکا

1201381
امریکہ YPG کے رکن دہشت گردوں کی تربیت کر رہا ہے: کرس گیکا

امریکہ کی زیر قیادت داعش مخالف کولیشن کے نائب کمانڈر میجر جنرل کرس گیکا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کے رکن دہشت گردوں کی تربیت کر رہا ہے۔

برطانوی میجر جنرل گیکا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون  کے ساتھ رابطہ کیا اور عراق اور شام  کے آپریشنوں کے بارے میں سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں قیام استحکام کے لئے سیاسی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور امریکہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری   اس موضوع  پر ترکی اور  SDG کا نام استعمال کرنے والی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

کولیشن کے، SDG کا نام استعمال کرنے والی، دہشت گرد تنظیم YPG/PKK سے 40 ہزار افراد پر مشتمل سکیورٹی فورسز  کو تربیت دینے سے متعلق  سوال کے جواب میں گیکا نے کہا ہے کہ شمال مشرقی شام کے بارے میں درست اعداد و شمار نہیں بتا سکتا کیوں کہ وہ ایک حساس جگہ ہے تاہم اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت ہم آہستہ آہستہ 30 سے 40 ہزار  افراد کے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ ہم اس ہدف تک پہنچ جائیں گے۔

اس وقت تک اس تربیتی پروگرام  کے دائرہ کار میں کتنے افراد کی تربیت کئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں میجر جنرل کرس گیکا نے کہا ہے کہ اس وقت تک ہم 10 سے 20 ہزار کے درمیان ہیں اور اس تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں