مالی: مسلح افراد کی فائرنگ، 4 شہری ہلاک

موپتی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے

1199624
مالی: مسلح افراد کی فائرنگ، 4 شہری ہلاک

مالی کے مرکزی علاقے موپتی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک  ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح افراد نے باندیاگرا قصبے سے ٹیگرو گاوں کی طرف جاتے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد حملہ آور تیزی سے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ موپتی میں گذشتہ ہفتے کئے گئے حملوں میں بھی  18 شہری ہلاک  ہو گئے تھے۔


ٹیگز: #مالی

متعللقہ خبریں