وینیزویلا:خود ساختہ صدر کے نائب کو گرفتار کرلیا گیا

لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں خودساختہ عبوری صدر خوآن گوائیڈو کے نائب ایڈگر زمبرانو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر ملک سے غداری کا الزام ہے

1198141
وینیزویلا:خود ساختہ صدر کے نائب کو گرفتار کرلیا گیا

بحران کے شکار لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں خودساختہ عبوری صدر خوآن گوائیڈو کے نائب ایڈگر زمبرانو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 یہ اطلاع زمبرانو نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں دی ہے۔

 واضح رہے کہ  وہ وینزویلا کی پارلیمان کے نائب سربراہ بھی ہیں  جن پر سازش کرنے، بغاوت اور غداری جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 زمبرانو گزشتہ ہفتے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دینے والے خوآن گوائیڈو کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئے تھے جس میں فوج سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ  حزب اختلاف  کے ساتھ شامل ہو جائے۔



متعللقہ خبریں