سینیگال: کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

دریائے کیزامونس میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے

1196445
سینیگال: کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

سینیگال کے جنوبی صوبے زیگانشور کے دریائے کیزامونس میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریڈیو سینیگال کے مطابق کشتی دریائے کیزامونس میں سفر کر رہی تھی کہ شدید بادی جھکڑوں اور طوفانی لہروں  کی وجہ سے مسافروں میں کھلبلی  اور بھگدڑ مچنے  کے نتیجے میں اُلٹ گئی۔

کشتی میں سوار 32 افراد میں سے 6 ہلاک ہو گئے ہیں، 2 لاپتہ ہیں جبکہ 24 کو بچا لیا گیا ہے۔

لاپتہ افراد  کی تلاش کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں