نائجر: پیٹرول ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 تک جا پہنچی

پیٹرول ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 تک جا پہنچی، 37 افراد زخمی

1196592
نائجر: پیٹرول ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 تک جا پہنچی

نائجر کے دارالحکومت نیامی کے مغرب میں واقع ڈیوری ائیر پورٹ کے جوار میں پیٹرول ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 58 تک جا پہنچی ہے۔

نائجر کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک پیٹرول ٹینکر اتوار کے دن شام کے وقت پیٹرول اسٹیشن میں پارکنگ کے دوران اُلٹ گیا  جس کے نتیجے میں اس سے پیٹرول رسنا شروع ہو گیا۔

بہتے پیٹرول کو جمع کرنے  والے موٹرسائیکل سوار کے موٹر سائیکل کو اسٹارٹ کرنے سے پیدا ہونے والی چنگاری سے پیٹرول میں آگ لگ گئی اور ٹینکر ایک دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 55 سے 58 تک جا پہنچی ہے جبکہ 37 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے میں ٹینکر کے ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن پیٹرول اسٹیشن پر موجود  5 گاڑیاں اور 25 موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں