امریکی صدر کی جانب سے مسلم اُمہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد

ٹرمپ: ماہ رمضان کے مہینے میں ہمیں نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور آپس میں بھائی چارہ اور اتفاق و سلوک بڑھانے کا موقع ملتا ہے

1195832
امریکی صدر کی جانب سے مسلم اُمہ کو ماہ رمضان کی مبارکباد

متحدہ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے ملک  میں مقیم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ ِ رمضان کی مبارک دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میلانیا میرے ساتھ موجود ہیں ، ہم دونوں کی طرف سے امریکہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہوں،رمضان ہمیں معاشرے کو مزیدہم آہنگ، مودب و بااخلاق بنانے کا موقع دیتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ماہ رمضان کے مہینے میں ہمیں نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور آپس میں بھائی چارہ اور اتفاق و سلوک بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ اس دورانیہ  میں ہم اتحاد اور باہمی احترام والے معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔

خیال رہے  کہ سن 2017 میں صدارتی عہدے پر فائز ہونے سے ابتک بعض مسلمان ممالک کے شہروں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی ، امریکہ کے اندر اسلام و فوبیا   کو شہہ دینے والے ماحول کو پیدا کرنے اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلوں کی اقدامات ٹرمپ  پر    نکتہ چینیوں کا موجب بنے ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں