ہم صدر رجب طیب ایردوان  کا شکریہ ادا کرتے ہیں: جارج آریزا

وینزویلا  کے ساتھ ' مصمم اور کھلے تعاون'  کا مظاہرہ کرنے پر ہم صدر رجب طیب ایردوان  کا شکریہ ادا کرتے ہیں: جارج آریزا

1193178
ہم صدر رجب طیب ایردوان  کا شکریہ ادا کرتے ہیں: جارج آریزا

وینزویلا  کے ساتھ ' مصمم اور کھلے تعاون'  کا مظاہرہ کرنے پر ویزویلا کے وزیر خارجہ جارج آریزا نے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ جارج آریزا نے ، وینزویلا میں حملے کے اقدام کی مذمت سے متعلق، صدر رجب طیب ایردوان کے بیانات کو  سوشل میڈیا پیج سے شئیر کیا ہے ۔

ان بیانات پر ممنونیت کا اظہار  کرتے ہوئے آریزا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون اور امن کے ساتھ مصمم اور کھلے تعاون  اور وینزویلا کی جمہوریت کے لئے ظاہر کئے گئے احترام  پر ہم صدر رجب طیب ایردوان  کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر  ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ عوامی حاکمیت اور ارادے کے ساتھ منتخب حکومت کے حامل ملک وینزویلا  کے لئے ایک پوسٹ ماڈرن کالونی گورنر متعین کرنے کی کوشش میں مصروف  افراد کو جان لینا چاہیے کہ اس بات کا فیصلہ کہ کسی ملک کا نظام  کیسے چلایا جائے صرف اور صرف جمہوری انتخابات سے کیا جاتا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا تھا کہ جمہوریتوں میں بیلٹ بکس کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ مارشل لاوں کے خلاف جدوجہد کرنے  اور ان کے پیدا کردہ منفی اثرات  کا سامنا کرنے والے ملک کی حیثیت سے ہم وینزویلا میں حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ پوری دنیا  کو ونزویلا میں عوام کے جمہوری انتخاب   کا احترام کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں