حکومت پر حملے کی کوشش قرار واقع سزا سے بچ نہیں سکے گی: مادورو

ذرائع ابلاغ میں لا کارلوٹا فوجی ائیر بیس پر قبضے کی خبریں شائع ہوئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ائیر بیس پر ہرگز قبضہ نہیں کیا گیا: نکولس مادورو

1193092
حکومت پر حملے کی کوشش قرار واقع سزا سے بچ نہیں سکے گی: مادورو
juan guaido.jpg
nicolas maduro1.jpg

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ حکومت پر حملے کی کوشش قرار واقع سزا سے بچ نہیں سکے گی۔

مادورو نے دارالحکومت کاراکاس میں صدارتی پیلس میرافلوریس  میں وزیر دفاع ولادی میر پادرینو اور آئینی اسمبلی کے سربراہ ڈیسڈاڈو کابیلو  کے ساتھ ملاقات کی اور عوام سے آڈیو خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے حملے کے اقدام کو رفو کرنے اور صداقت و نظم و ضبط کا روّیہ اختیار کرنے پر وینزویلا کی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

کل لا کارلوٹا فوجی ائیر بیس پر ہونے والی جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے مادورو نے کہا ہے کہ "ذرائع ابلاغ میں لا کارلوٹا فوجی ائیر بیس پر قبضے کی خبریں شائع ہوئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ائیر بیس پر ہرگز قبضہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے اقدام  کے پیچھے حزب اختلاف کے سابق لیڈر لیوپولدو لوپز کا ہاتھ تھا۔ جھڑپوں کے دوران مخالفین نے آتشی اسلحے کا استعمال کیا اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، مخالفین کی کوشش حکومت کی طرف سے جوابی کاروائی کروانا تھا۔

مادورو نے کہا کہ حملے کے اس اقدام کو سزا کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔ میں نے اٹارنی جنرل کے ساتھ بات کی ہے اور اس کام کے لئے 3 خصوصی اٹارنیوں کا تعین کیا ہے۔ یہ اٹارنی اس وقت اس واقعے میں ملوث ہر شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور تفتیشی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں آئین کی خلاف ورزی اور معاشرے کے امن و امان کو نشانہ بنانے کی وجہ سے عدالت کی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مادورو نے کہا ہے کہ جھڑپوں  کی جگہ پر موجود فوجیوں  کے 80 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں دھوکے سے وہاں لے جایا گیا اور جیسے ہی انہیں اس کا احساس ہوا انہوں نے فوری طور پر گاڑیوں کو واپس موڑ لیا اور باغیوں کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

دوسری طرف خود کو ملک کا عبوری صدر اعلان کرنے والے اسمبلی اسپیکر ہوان گوائیڈو نے دعوی کیا ہے کہ  فوج نے مادورو کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ ویڈیو میں گوائیڈو نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کو سڑکوں پر لانے کا نتیجہ کل صبح کے وقت سامنے آ گیا ہے۔ ہم سڑکوں پر رہیں گے۔ یہ ہماری زمین ہے۔ کل وینزویلا کے تمام شہری سڑکوں پر ہوں گے۔

گوائیڈو نے کہا ہے کہ جب تک حکومت تبدیل نہیں ہو جاتی مظاہرے جاری رہیں گے۔

اس دوران وینزویلا  کے سابق مخالف لیڈر لیوپولدو لوپز کاراکاس میں چلّی کی سرکاری رہائش گاہ سے اسپین کے سفارت خانے میں منتقل ہو گئے ہیں۔

چلّی کے وزیر خارجہ روبرٹو آمپیورو  نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لوپز کی اہلیہ لیلیان تنتوری اور اسپین الاصل لیوپولدو لوپز اسپین کے سفارت خانے میں منتقل ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں