وینیزویلا میں بغاوت کی کوشش،فوج سڑکوں پر

سیاحت  و ثقافت  کے ذمے دار نائب صدرجارج روڈریگز نے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ  مخالفین کے زیر حمایت ایک  غدار گروپ نے  حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے

1192684
وینیزویلا میں بغاوت کی کوشش،فوج سڑکوں پر

وینیزویلا میں مخالفین  نواز ایک گروپ  نے  فوجی بغاوت کی کوشش کی ہے ۔

سیاحت  و ثقافت  کے ذمے دار نائب صدر  جارج روڈریگز نے   اس بات کی تصدیق کی   اور بتایا کہ  مخالفین کے زیر حمایت ایک  غدار گروپ نے  حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے  جبکہ خود ساختہ صدر خوان گویڈو نے  ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں  عوام اور فوج کو سڑکوں پر آنے کا کہا ہے ۔

 گویڈو نے اپنے  اس 3 منٹ کے ویڈیو میں     عوام سے  مطالبہ کیا کہ  وہ   ملک کی از سر نو  تعمیر  کےلیے جمہوری راہ اختیار کرتے ہوئے  ہمارا ساتھ دیں ۔

 دارلحکومت کاراکس میں بعض فوجی  جتھوں کے  سڑکوں پر   موجود ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 



متعللقہ خبریں