نائیجیریا: بوکو حرام کے خلاف آپریشن،27 شدت پسند مارے گئے

فوج نے  بتایا ہے کہ نائیجیریا  اورکیمرون  کی فوج کے تعاون سے صوبہ بورنو کے  دیہاتوں ولگو،ٹم بوما ،چیکون گوڈو اور بکار  مریم  میں  کاروائی کی گئی  جس میں  27 شدت پسند مارے گئے اور کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا

1183563
نائیجیریا: بوکو حرام کے خلاف آپریشن،27 شدت پسند مارے گئے

 نائیجیریا   کے صوبے بورنو  میں  دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 27 شدت پسند مارے گئے۔

 ملکی فوج کے ترجمان  موسی  صغیر نے  بتایا ہے کہ نائیجیریا  اورکیمرون  کی فوج کے تعاون سے صوبہ بورنو کے  دیہاتوں ولگو،ٹم بوما ،چیکون گوڈو اور بکار  مریم  میں  کاروائی کی گئی  جس میں  27 شدت پسند مارے گئے اور کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا  ۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ ان کاروائیوں میں تمام فوجی بحفاظت رہے ۔

  نائیجیریا میں سن 2000 سے  سرگرم عمل بوکو حرام    کے حملوں میں سن 2009 سے شدت پیدا ہو چکی ہے  جس میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اس تنظیم  کے  سن 2015 سے ہمسایہ ممالک کیمرون  ،چاڈ اور نائیجر میں  شر پسندانہ کاروائیوں نے بھی 2 ہزار افراد کی جان     لے رکھی ہے ۔

تنظیم کے سابقہ ترجمان ابومصاب البرناوی   کی 2016 میں بطور  لیڈر تقرری  کے بعد  سابق لیڈر ابو بکر شکاکو  کے ساتھ  چپقلش بھی جاری ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں