کیمرون، بو کو حرام کے حملے میں 4 فوجی ہلاک

فوجی نائجیریا سے ملحقہ سرحدوں پر گشت کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک بارود سرنگ سے گزرتے وقت دھماکے سے پھٹ گئی

1182592
کیمرون، بو کو حرام کے حملے میں 4 فوجی ہلاک

کیمرون بعیدِ شمال علاقے  میں  بوکو حرام کے حملے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔

مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق نائجیریا  کی سرحدوں پر فوجی گاڑی کے ساتھ گشت کرنے والے  4 فوجی بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کی جانب سے سڑک پر نصب کردہ بم کے پھٹنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

اس واقع میں 5 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں 2000 کی دہائی سے جبکہ   سرحدی ہمسایوں  کیمرون، چاڈ اور نائجر میں 2015 سے ابتک  اپنے  وجود کو جاری رکھنے والی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں