امریکہ نے سوڈان سے تعلقات کی بحالی معطل کر دی

بتایا گیا ہے کہ  یہ پیش رفت سوڈانی فوج کی جانب سے صدر عمر البشیر کا تختہ الٹے جانے اور دو  سال تک ملک کے انتظامی امور چلانے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے

1182185
امریکہ نے سوڈان سے  تعلقات کی بحالی معطل کر دی

امریکہ نے گزشتہ  روز سوڈان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے متعلق بات چیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ پیش رفت سوڈانی فوج کی جانب سے صدر عمر البشیر کا تختہ الٹے جانے اور دو  سال تک ملک کے انتظامی امور چلانے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

واشنگٹن کے مطابق، وہ سوڈان میں جمہوریت اور امن کی حمایت  کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ سوڈانی عوام کے سامنے عبوری مرحلہ دو سال سے کم ہونا چاہیے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان روبرٹ پیلاڈینو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ فیصلہ سوڈانی عوام کو کرنا چاہیے کہ مستقبل میں ان کی قیادت کون کرے گا۔

 یاد رہے کہ امریکہ اور سوڈان کے درمیان بات چیت کا دوسرا مرحلہ اُس وقت شروع ہوا تھا جب سابق صدر براک اوباما خرطوم پر 20 سال  سے عائد تجارتی پابندی ختم کرنے کے  لیے  حرکت میں آئے تھے ۔

 یہ پیش رفت داعش تنظیم کے خلاف لڑائی میں سوڈان کی جانب سے امریکی حمایت  اور سوڈان میں انسانی حقوق کے حوالے سے صورت حال بہتر ہونے کا اعتراف تھا۔



متعللقہ خبریں