اسانج کوایکواڈور کے سفارت خانے سے نکال دیا جائے گا:وکی لیکس کا دعوی

وکی لیکس ویب سائٹ نے کہا ہے کہ لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے جولیان اسانج کو جلد باہر نکال دیا جائے گا

1177508
اسانج کوایکواڈور کے سفارت خانے سے نکال دیا جائے گا:وکی لیکس کا دعوی

وکی لیکس ویب سائٹ نے کہا ہے کہ لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے جولیان اسانج کو جلد باہر نکال دیا جائے گا۔

 اس ویب سائٹ نے سفارت خانے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسانج کو اگلے چند گھنٹوں میں عمارت سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔

 ایکوا ڈور کے صدر مورینو نے بھی حال ہی میں وکی لیکس کے بانی کے سفارت خانے میں پناہ کے خلاف بیان دیا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایکواڈور  برطانیہ  سے اسانج کو باہر نکالنے پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 واضح رہے کہ  لندن حکومت اسانج کو  سفارت خانے  سے باہر نکلنے پر گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں