وینزویلا: ہوان گوآئیڈو کی استثانیت ختم کر دی گئی

وینزویلا میں خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے اسمبلی اسپیکر ہوان گوآئیڈو کی استثانیت ختم کر دی گئی

1176037
وینزویلا: ہوان گوآئیڈو کی استثانیت ختم کر دی گئی

وینزویلا میں خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے اسمبلی اسپیکر ہوان گوآئیڈو کی استثانیت ختم کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے سربراہ مائیکل مورینو  کی طرف سے "گوآئیڈو کی استثانیت کو کالعدم کرنے" کی طلب پر غور کے لئےڈیوسڈاڈو کابیلو کی زیر صدارت  آئینی اسمبلی  کا  ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ،بیرون ملک سفر کی ممانعت کے باوجود کولمبیا جانے  کی وجہ سے ،گوآئیڈو کی استثانیت ختم کرنے کے مطالبے کو تمام اسمبلی ممبران کی حمایت سے قبول کر لیا گیا۔

توقع ہے کہ اس فیصلے کے بعد آئینی اسمبلی اور سپریم کورٹ  عدالتی  کاروائی کا آغاز کروائے گی۔

واضح رہے کہ اسمبلی اسپیکر ہوان گوآئیڈو نے 23 جنوری کو منعقدہ اجلاس میں حلف اٹھا کر خود کو عبوری صدر اعلان کیا تھا اور امریکہ کی طرف سے کولمبیا کی سرحد پر ڈھیر کی گئی انسانی امداد  کو 23 فروری کو ملک میں داخل کرنے کی کوشش سے ایک روز قبل کولمبیا چلے گئے تھے۔

اندازوں کے مطابق گوآئیڈو  غیر قانونی مسلح گروپوں  کے زیر کنٹرول راستوں سے کولمبیا میں داخل ہوئے تاہم ان کا دعوی ہے کہ وہ وینزویلا فوج کی مدد سے کولمبیا گئے تھے۔

کولمبیا کے بعد گوآئیڈو نے برازیل، پیراگوئے، ارجنٹائن اور ایکواڈور  کے دورے کئے اور 4 مارچ کو بغیر کسی رکاوٹ کے وینزویلا واپس لوٹ آئے تھے۔



متعللقہ خبریں