وینزویلا کو دوبارہ سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا

وینزویلا میں بجلی  مقامی  وقت کے مطابق شام 7 بجے بند ہوئی اور ملک کے ایک بڑے حصے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کاراکاس بھی اندھیرے میں ڈوب گیا

1173967
وینزویلا کو دوبارہ سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا

وینزویلا کو دوبارہ سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا۔

وینزویلا میں بجلی  مقامی  وقت کے مطابق شام 7 بجے بند ہوئی اور ملک کے ایک بڑے حصے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کاراکاس بھی اندھیرے میں ڈوب گیا۔

امور برائے مواصلات، ثقافت  اور سیاحت کے ذمہ دار نائب وزیر اعلٰی جارج روڈریگز نے اس چوتھی بڑے پیمانے کی لوڈ شیڈنگ کو دوبارہ سبوتاژ کاروائی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 7 مارچ کو پہلی دفعہ لوڈ شیڈنگ ہوئی جو ایک ہفتے تک جاری رہی، اس کے بعد 25 مارچ کو دوسری دفعہ لوڈ شیڈنگ ہوئی جو 2 دن تک جاری رہی۔

لوڈ شیڈنگ کے بارے میں جاری کردہ بیان میں صدر نکولس مادورو نے کہا تھا کہ یہ لوڈ شیڈنگ ایک ماہر نشانے باز کی ملک کے سب سے بڑے  پاورپلانٹ کے ترسیلی یونٹ پر فائرنگ کرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں یونٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

حالیہ لوڈ شیڈنگ جو جمعہ کے دن ہوئی تقریباً 7 گھنٹے تک جاری رہی۔



متعللقہ خبریں