وینیزویلا حکومت نے گوئیڈو پر مزید پابندیاں لگا دیں

وینزویلا کی حکومت نے خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں اگلے پندرہ  سالوں  تک کوئی سیاسی عہدہ حاصل نہ کرنا بھی شامل ہے

1172935
وینیزویلا حکومت نے گوئیڈو پر مزید پابندیاں لگا دیں

وینزویلا کی حکومت نے خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

کاراکس حکام کے مطابق ،گوآئیڈو اگلے پندرہ  سالوں  تک کوئی سیاسی عہدہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ خوآن گوآئیڈوکارویہ نا مناسب رہا ہے اور انہوں نے غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملکی عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔

 اس کے علاوہ ان کی آمدنی کے حوالے سے بھی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

 بین الاقوامی رابطہ گروپ نے ان پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی عدلیہ کی کمزوریوں کا ایک ثبوت ہے۔



متعللقہ خبریں