پینٹاگون نے دیوار کی تعمیر کے لئے 1بلین ڈالرفنڈ کی منظوری دے دی

پینٹاگون نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے منصوبے کے لئے پینٹاگون کے بجٹ سے 1 بلین ڈالر فنڈ کی منظوری دے دی

1170801
پینٹاگون نے دیوار کی تعمیر کے لئے 1بلین ڈالرفنڈ کی منظوری دے دی

امریکہ کی وزارت دفاع 'پینٹاگون' کے نائب سربراہ پیٹرک شینا ہن نے صدر ٹرمپ کے، میکسیکو کی سرحد پر دیوار  کے، منصوبے کے لئے پینٹاگون کے بجٹ سے 1 بلین ڈالر فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں شیناہن نے کہا ہے کہ وزارت برائے داخلہ سلامتی  اور سرحدی و کسٹم  سکیورٹی یونٹوں  کے سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانے سے متعلقہ کاروائیوں کے لئے 1 بلین ڈالر  مالیت کا تعاون  فراہم کیا جائے گا۔ اس تعاون کی پلاننگ کے فرائض برّی فرج کے انجینئرنگ کمانڈ دفتر کو سونپے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " یہ فنڈ ، امریکہ کی جنوبی سرحد سے متعلق 15 جولائی کوشائع ہونے والے قومی ہنگامی حالات کے اعلان کے دائرہ کار میں اور وزارت برائے داخلہ سلامتی کی طرف سے سرحد کے یوما اور الپاسو کے حصے میں تعمیر کی جانے والی 57 میل طویل اور 18 فٹ بلند دیوار کے لئے فولادی سلاخوں، علاقے میں راستوں کی تعمیر و مرمت اور ان راستوں کو روشن کرنے کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

گذشتہ ہفتوں میں پینٹاگون کا بجٹ کانگریس میں پیش  کیا گیا جس میں میکسیکو کی سرحد پر متوقع دیوار سمیت ہنگامی حالات کے فنڈ کے لئے 9.2 بلین ڈالر مختص کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کو، پینٹاگون کے انجینئرنگ فنڈز کو میکسیکو دیوار کے لئے خرچ کرنے کے، مطالبے پر شدید ردعمل  کا سامنا کرنا پڑا  تھا۔



متعللقہ خبریں