مالی: مسلح گروپ کے حملے کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک

ڈونگون گروپ کے عسکریت پسندوں کی طرف سے ایگوساگو گاوں پر حملے کے نتیجے میں حاملہ عورتوں اور بچوں سمیت 115 افراد ہلاک ہو گئے

1169419
مالی: مسلح گروپ کے حملے کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک

مالی کے وسطی حصے میں فولانی قبیلے پر مسلح گروپ کے حملے کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فولانی سوسائٹی 'تابیتال پولاکو'   کے سربراہ عبدالعزیز دیالو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈونگون گروپ کے عسکریت  پسندوں نے صبح کے  وقت ایگوساگو گاوں پر حملہ کیا جس  کے نتیجے میں حاملہ عورتوں اور بچوں سمیت 115 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے میں ایگوساگو گاوں کا کونسلر اور اس کے پوتے بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈونگون گروپ کے اراکین کا دعوی ہے کہ  فولانی ملک کے شمال میں موجود دہشتگرد گروپوں کے ساتھ منسلک عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زیادہ تر مالی کے وسطی حصے میں آباد اور چرواہوں پر مشتمل فولانی حالیہ سالوں میں علاقے میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے مختلف حملوں کا ہدف بن رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں