شام میں داعش کے قبضے میں ایک زمین کا ایک چپہ تک باقی نہیں بچا، امریکہ

صدر ٹرمپ نے طیارے کے فلوریڈالینڈنگ پر ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو شام کا نقشہ دکھاتے ہوئے صدارتی انتخابات کے دن اور آج کی  داعش کی صورتحال کے درمیان فرق کو بیان کیا

1169119
شام  میں داعش کے قبضے میں ایک زمین کا ایک چپہ تک باقی نہیں بچا، امریکہ

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے میں کوئی بھی علاقہ  باقی نہیں بچا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  ہمراہ  فلوریڈا  روانگی کے دوران طیارے میں پریس کانفرنس میں سارا سینڈرز نے شام کی تازہ صورتحال کاجائزہ پیش کیا۔

 شام کے  تازہ نقشے کو صحافیوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے انہوں  نے بتایا کہ امریکی وزارت دفاع کے قائم مقام وزیر نے صدر ٹرمپ کو طیارے پر تازہ صورتحال سے آگاہی کر آئی ہے۔جس کے مطابق شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے میں  اب کوئی بھی زمینی ٹکڑا باقی نہیں بچا۔

انہوں نے بتایا کہ پینٹاگون اس موضوع کے حوالے سے تفصیلی اعلان کر سکتا ہے تاہم پینٹاگون نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 دوسری جانب صدر ٹرمپ نے طیارے کے فلوریڈالینڈنگ پر ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو شام کا نقشہ دکھاتے ہوئے صدارتی انتخابات کے دن اور آج کی  داعش کی صورتحال کے درمیان فرق کو بیان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  صدارتی انتخابات کے روز متعدد علاقوں میں داعش کے قبضے کو سرخ رنگ سے پیش کیے جائے والے نقشے کواب  سفید رنگ سے  دکھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے گزشتہ روز پریس کو فراہم کردہ نقشے اور اس نقش کے درمیان کوئی فرق نہیں۔

خیال رہے کہ امریکی انتظامیہ نے اس سے قبل چند پر دہشت گرد تنظیم داعش کے شکست کھانے کا اعلان کیا تھا اس کے قبضہ میں ہو علاقے کو بھی عنقریب واپس  لینے کا  عندیہ دیا تھا۔

 علاوہ ازیں امریکہ نے اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول حمس  ریگستان میں تاحال دہشت گرد تنظیم داعش کے ڈیڑھ ہزار کے قریب دہشت گرد  موجود ہونے کے حوالے سے ایک سوال کا  جواب نہیں دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں