ایتھیوپیئن اور لائن ایئرلائنز کے طیارہ حادثات میں مماثلت موجود ہے: وزیر مواصلات

ایتھوپیا کے وزیر  مواصلات  نے کہا ہے کہ ایتھوپیئن ایئرلائنز کے  طیارے  کی تباہی اور انڈونیشیا کے  طیارہ  حادثے کے درمیان واضح مماثلت دیکھی گئی ہے

1165309
ایتھیوپیئن اور لائن ایئرلائنز کے طیارہ حادثات میں مماثلت موجود ہے: وزیر مواصلات

ایتھوپیا کے وزیر  مواصلات  Dagmavit Moges  نے کہا ہے کہ ایتھوپیئن ایئرلائنز کے  طیارے  کی تباہی اور انڈونیشیا کے  طیارہ  حادثے کے درمیان واضح مماثلت دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ  روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تباہ ہونے والے  طیارے  کے فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈ سے ملنے والی عبوری معلومات سے واضح ہے کہ دونوں بوئنگ 737 -میکس  طیاروں  کو حادثہ ایک جیسے حالات میں پیش آیا۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل ایتھوپیئن ایئرلائنز کا یہ طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس جہاز میں سوار تمام 157 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 گزشتہ چھ ماہ میں بوئنگ 737 -میکس کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ تھا۔

 اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں اس طیارے کی پروازیں معطل کر  دی گئیں تھیں۔



متعللقہ خبریں