مالی:نامعلوم افراد کا فوجی کیمپ پر حملہ،21 فوجی ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی کے ایک فوجی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں  21 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے

1165646
مالی:نامعلوم افراد کا فوجی کیمپ پر حملہ،21 فوجی ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی کے ایک فوجی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں  21 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

گزشتہ  روز یہ حملہ موپتی علاقے میں واقع دیورا کیمپ پر کیا گیا  جس میں  حملہ آوروں نے  گاڑیوں  اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر کیمپ پر دھاوا بولا تھا۔

  فوج کے مطابق، حملہ آوروں کا تعلق ایک منحرف فوجی آقا موسیٰ کے عسکری گروپ سے ہو سکتا ہے۔

 آقا موسیٰ مالی کی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے فوج سے علیحدگی اختیار کر کے اپنا ایک عسکری گروپ قائم کر رکھا ہے۔

 حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  کیمپ میں ہونے والا مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں