خونخوار قاتل کی بے حسی مسلم اُمہ کی توہین کے مترادف تھی

قاتل برینٹن ٹیرینٹ کو 5 اپریل کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا

1164705
خونخوار قاتل کی بے حسی مسلم اُمہ کی توہین کے مترادف تھی

آسٹریلوی نژاد 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کو ہتھکڑی لگاکر قیدیوں کے لباس میں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج  نے اس کے خلاف قتل کا الزام با آواز  پڑھا۔

ذرائع کے مطابق  عدالت میں برینٹن ٹیرینٹ پر ابتدائی طور پر قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،  جبکہ مزید تحقیقات کے بعد دہشت گرد پر مزید الزامات   پر مبنی  فرد جرم عائد کی جائے گی۔ برینٹن ٹیرینٹ کو 5 اپریل کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا ، اس وقت تک وہ پولیس کی تحویل میں رہے گا۔

 دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ  نے دوران سماعت بے حسی  کا تیور اپنا رکھا تھا  اور اس کے چہرے پر ندامت کے بجائے خباثت  ٹپک رہی تھی ، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ اسے اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اس کے علاوہ اس نے ضمانت کی درخواست بھی نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں