امریکہ نے بھی بوئنگ طیاروں کو معطل کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتا لہذا   737 کی نئی ساخت کے طیارے  عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں

1163133
امریکہ نے بھی بوئنگ طیاروں کو معطل کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتا لہذا   737 کی نئی ساخت کے طیارے  عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ یورپ، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے بوئنگ کمپنی کے 737میکس جیٹ طیاروں کی پروازیں  معطل کرنے کے بعد گزشتہ روز  امریکہ نے بھی ادارے کے طیاروں کو    معطل  کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایتھیوپین ایئرلائنز کے جہاز کے حادثے کے بعد جہاز کے تحفظ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے جس میں 157 افراد ہلاک ہوئے۔

 واضح رہے کہ 5 ماہ سے کم عرصے کے دوران اس ساخت کے طیارے کا یہ دوسرا حادثہ تھا۔

امریکی امریکی شہری ہوا بازی کے محکمے  نے نئے سیٹلائٹ ڈیٹا اور اتوار کے روز عدیس ابابا کے نزدیک ہونے والے طیارے کے حادثے کا ثبوت دیکھا ہے جس کے بعد طیاروں کی پرواز معطل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

چھ  سال  میں دوسری بار اس محکمے  نے بوئنگ کے طیاروں  کی پروازیں روکی ہیں۔

 بوئنگ  کمپنی  کےایک وکیل ٹم گریسکی نے کہا ہے کہ طیاروں کو معطل  کرنے سے بوئنگ کو وقت میسر آگیا ہے کہ وہ مسائل پر قابو پائے اور مزید کسی ممکنہ بحران سے باہر نکل آئے۔

 



متعللقہ خبریں