نائجیریا، مسلح حملے میں 16 افراد ہلاک

زمفارہ صوبے سے منسلک دومامہ گاوں  پر نامعلوم مسلح  افراد  نے  دھاوا بول دیا، جس سے 16 افراد جان بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے

1161058
نائجیریا، مسلح حملے میں 16 افراد ہلاک

مغربی افریقی ممالک میں سے نائجیریا  کے شمال مغرب  میں واقع صوبہ زمفارہ میں مسلح حملے کے دوران 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

ممبرِ مجلس حسینی موروکوی  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ زمفارہ صوبے سے منسلک دومامہ گاوں  پر نامعلوم مسلح  افراد  نے  دھاوا بول دیا، جس سے 16 افراد جان بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ارد گرد کے علاقوں کے اسپتالوں میں زیرِ علاج لیے جانے والے موروکی  کا کہنا ہے کہ علاقے کو سیکورٹی  ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں  گاہے بگاہے  کسانوں اور اور گڈریوں کے درمیان تصادم ہوتا رہتا ہے ۔ جو کہ ہلاکتوں کا موجب بنتا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں