داعش کا خطرہ تاحال موجود ہے،تمام فوج کی واپسی نہیں ہوگی: بولٹن

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ  داعش  عالمی سلامتی اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاحال خطرہ ہے اس لیے  امریکہ ، شام اور عراق سے فوج کو  مکمل طورپر واپس نہیں‌ بلائے گا

1160686
داعش کا خطرہ تاحال موجود ہے،تمام فوج کی واپسی نہیں ہوگی: بولٹن

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ  داعش  عالمی سلامتی اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاحال خطرہ ہے اس لیے  امریکہ ، شام اور عراق سے فوج کو  مکمل طورپر واپس نہیں‌ بلائے گا۔

جون بولٹن نے امریکی ٹی وی چینل "اے بی سی'"کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام میں امریکی فوج کے ساتھ فرانسیسی فوج کا اشتراک خوش آئند ہے۔

  بولٹن نے فرانس اور برطانیہ کے  ہم منصبوں سے بھی بات کی اور کہا کہ شام میں داعش  کے خلاف اتحاد میں تینوں ملکوں کی شراکت مثبت پیش رفت ہے۔

 ایک سوال کہ آیا شام میں کتنی امریکی فوج موجود رہے گی؟ انہوں نے کہا کہ  اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے  البتہ  وائٹ ہاوس کے حکام اس   بابت مسلح افواج کی قیادت  سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں داعش  کے خطرے کے خاتمے کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ میں امریکی مرکزی کمان  کےسربراہ جنرل جوزف ووٹیل کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں  ہے ۔

جون بولٹن کا مزید کہنا تھا  کہ داعش کی خلافت کےخاتمے کو تنظیم کے خاتمے کے معنی میں نہیں لیاجاتا۔

 



متعللقہ خبریں