وینیزویلا کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ،مادورو نے الزام امریکہ پر لگا دیا

سياسی عدم استحکام کے شکار ملک وينزويلا ميں بجلی کی فراہمی معطل ہو جانے کے باعث ملک کا بیشتر  حصہ تاريکی ميں ڈوب گیا جس پر مادورو حکومت نے اسے ايک "سائبر حملہ" قرار ديتے ہوئے اس کا الزام امريکہ پر لگا دیا

1159349
وینیزویلا کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ،مادورو نے الزام امریکہ پر لگا دیا

سياسی عدم استحکام کے شکار ملک وينزويلا ميں بجلی کی فراہمی معطل ہو جانے کے باعث ملک کا بیشتر  حصہ تاريکی ميں ڈوب گیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، اس تعطل سے ملک کی 23 ميں سے 22 رياستيں متاثر ہوئيں۔

 بيشتر شہروں ميں ٹرين سروس بھی متاثر ہوئی جس کے بعد سڑکوں پر بھی افراتفری کے مناظر ديکھے گئے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور صدر نکولس مادورو کی حکومت نے اسے ايک "سائبر حملہ" قرار ديتے ہوئے اس کا الزام امريکہ  پر عائد کيا ہے۔



متعللقہ خبریں