ڈر ہے کہ داعش خطرناک شکل اختیار کرسکتی ہے: جنرل ووٹل

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل جوزف ووٹیل نے خبردار کیا ہے کہ شام میں آخری محاذ پر شکست کے باوجود داعش کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے

1159286
ڈر ہے کہ داعش خطرناک شکل اختیار کرسکتی ہے: جنرل ووٹل

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل جوزف ووٹیل نے خبردار کیا ہے کہ شام میں آخری محاذ پر شکست کے باوجود داعش کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے۔

 جنرل  نے کہا کہ  یہ   تنظیم منتشر ہونے کے باوجود امکان ہے کہ  مستقبل میں دہشت گردی کی ایک خطرناک نسل تشکیل دے سکتی ہے ۔

جنرل جوزف نے امریکی سینٹ کی ایک کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خطرے کے حقیقی  خاتمے  کے لیے داعش سے درست طریقے سے نمٹنا ہوگا اگر اس کے نظریات سے نہ نمٹا گیا تو مستقبل میں یہ گروپ تشدد پسند انتہا پسندی کے بیج بو سکتا ہے۔

امریکی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ دعوی درست ہے  کہ داعش، شام اور عراق میں اپنے زیرتسلط 100 فیصد علاقوں سے محروم ہوچکی ہے مگر اس تنظیم کو مکمل شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس اب ایک مربع میل سے زیادہ کا علاقہ نہیں رہا ہے مگر وہ زمین کے اس چھوٹے سے ٹکڑے میں کئی ہفتوں سے موجود ہے اور اب اس کے جنگجو بھاگ کر چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جوزف ووٹل نے کمیٹی کے سامنے اقرار کیا کہ ہمیں  افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کے لیے کوئی ہدایت نہیں ملی اور  اس ضمن میں کوئی حکم نامہ وصول نہیں ہوا ہے ۔

 ووٹل نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں کچھ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں لیکن تسلی بخش پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے  مزیدکہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ طالبان تاحال افغان حکومت سے براہ راست مذکرات کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں