تیونس کے انتخابات 6 اور 10 نومبر کو ہونگے: انتخابی کمیشن

تیونس کے انتخابی  کمیشن کے صدر نبیل بافون نے ملک میں 6 اکتوبر کو پارلیمانی اور 10 نومبر کو صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے

1158524
تیونس کے  انتخابات 6 اور 10 نومبر کو ہونگے: انتخابی کمیشن

تیونس کے انتخابی  کمیشن نے ملک میں 6 اکتوبر کو پارلیمانی اور 10 نومبر کو صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

 کمیشن کے صدر نبیل بافون نے گزشتہ روز ایک  اخباری  کانفرنس میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی  تاریخوں کا اعلان کیا ہےالبتہ 10 نومبر کو صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا  جس   میں اگر کوئی بھی امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ لے سکا تو پھر دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند اسلامی جماعت النہضہ ، وزیراعظم یوسف شاہد کے زیر قیادت سیکولر جماعت تحیہ تونس اور صدر باجی قائد السبسی کے بیٹے حافظ قائد السبسی کے زیرِ قیادت ندا تونس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

 ان تینوں جماعتوں نے ابھی تک اپنے اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

 یاد رہے کہ تیونس میں اس وقت بھی ایک مخلوط حکومت قائم ہے جس میں شامل جماعتوں میں باہمی چپقلش کے نتیجے میں فیصلہ سازی اور اقتصادی اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہوا ہے اور ملک میں اقتصادی اصلاحاتی  کے حوالے سے  سست رفتار پیش رفت پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سمیت قرضے دینے والے ادارے اور دیگر  ممالک حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں