میں اگلے سال ٹرمپ کےخلاف انتخاب نہیں لڑوں گی:ہیلری کلنٹن

سابق امریکی  وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ 2020میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں

1157809
میں اگلے سال ٹرمپ کےخلاف انتخاب نہیں لڑوں گی:ہیلری کلنٹن

سابق امریکی  وزیر خارجہ اور 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شکست کا سامنا کرنے والی ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ 2020میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

 ایک امریکی ٹیلی وژن  چینل کو انٹرویو میں کلنٹن نے کہا کہ وہ انتخابات تو نہیں لڑیں گی مگر وہ جس چیز پر یقین رکھتی ہیں اس بارے میں کام بھی جاری رکھیں گی اور اپنی آواز بھی بلند کرتی رہیں گی۔

 ہیلری کلنٹن سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی اہلیہ ہیں۔



متعللقہ خبریں