امریکہ، شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں سے درجنوں افراد ہلاک

طوفان  سے بھاری تعداد میں  لوگ  زخمی بھی ہوئے ہیں، شدید طوفان  کے ساتھ ہی پیدا ہونے والے ہوا کے بگولے نے سینکڑوں درختوں کوجڑوں سے اکھاڑ ڈالا جبکہ  کئی مکانات کو نقصان پہنچا

1156190
امریکہ، شدید طوفان اور ہوا کے بگولوں سے درجنوں افراد ہلاک

امریکی ریاست الاباما  کوزیر اثر لینے والے ہوا کے بگولے نے  22 افراد کی جانیں لے لیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ الاباما کے علاقے لی کوئنٹی میں اس قدرتی آفت کی زد میں آتے ہوئے  ہلاک  ہونے والوں کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ ہلاک شد گان میں بچے بھی شامل ہیں۔

طوفان  سے بھاری تعداد میں  لوگ  زخمی بھی ہوئے ہیں، شدید طوفان  کے ساتھ ہی پیدا ہونے والے ہوا کے بگولے نے سینکڑوں درختوں کوجڑوں سے اکھاڑ ڈالا جبکہ  کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

ریاست جارجیا بھی اس طوفان سے متاثر ہوئی ، کئی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض  کی چھتیں اڑ گئیں۔

حکام  نے اطلاع دی ہے کہ بعض گھروں پر درخت گرنے سے لوگ اپنے اپنے  گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،  انہوں نے فلوریڈا اور جنوبی کیرولینا ریاستوں کو بھی ممکنہ طوفان سے خبردار کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر  پیغام میں الاباما کے عوام سے "احتیاط اور تحفظ میں" رہنے کی تلقین کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں