امریکہ: گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 2 افراد ہلاک 8 زخمی

ریاست لوئیز یانا میں ایک گاڑی انسانی ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

1155884
امریکہ: گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 2 افراد ہلاک 8 زخمی

امریکہ کی ریاست لوئیز یانا میں ایک گاڑی انسانی ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ نیو اورلیانس  کی شاہراہ ایسپلیناڈ میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی۔ گاڑی سے ٹکرا کر 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی افراد کو  ہسپتال میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں