سعودی عرب کو نکلیئر انرجی کی ٹرانسفر میں خاشقجی معمہ آڑے آ گیا

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان نکلیئر ٹرانسفر معاہدہ صرف اور صرف امریکی کانگرس کی دونوں شاخوں  کی مشترکہ منظوری کے ساتھ ہی  ممکن  بن سکتی ہے

1155053
سعودی عرب کو نکلیئر انرجی کی ٹرانسفر میں خاشقجی معمہ آڑے آ گیا

امریکی   سینیٹ  اور ایوان ِ نمائندگان  کو امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو جوہری توانائی کی منتقلی  کر سکنے کے لیے صحافی جمال خاشقجی  قتل کے معاملے کو آشکار  کیے جانے کی  شرط  رکھنے والا بل پیش کیا گیا ہے۔

سینیٹ  میں  ڈیموکریٹ  سینیٹر  ایڈورڈ مارکے  اور ریپبلیکن مارکو روبیو نے  جبکہ ایوان ِ نمائندگان   میں ڈیموکریٹ  براڈ شرمان اور ریپبلیکن ٹیڈ یوہو کی جانب سے پیش کردہ بل میں واضح کیا گیا ہے کہ  امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان نکلیئر ٹرانسفر معاہدہ صرف اور صرف امریکی کانگرس کی دونوں شاخوں  کی مشترکہ منظوری کے ساتھ ہی  ممکن  بن سکتی ہے۔

بل  میں سعودی عرب کے خاشقجی قتل کیس میں شفافیت کامظاہرہ کرنے، اپنی سر زمین پر یورینیم کی افزودگی  نہ کرنے کی ضمانت دینے  اور عالمی ایٹمی انرجی ایجنسی پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے  کی شرائط رکھی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان  کی نگران و اصلاحات  کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو  جوہری ٹیکنالوجی   ٹرانسفر کرنے کے منصوبے کے خلاف تحقیقات  شروع کرائی تھیں۔



متعللقہ خبریں