اندونیشیا، جزیرہ سولاویسی گورون تالو میں زلزلے کے جھٹکے

پیسیفک سونامی مرکز نے اس زلزلے کے بعد سونامی طوفان کا الارم جاری نہیں کیا

1151654
اندونیشیا، جزیرہ سولاویسی گورون تالو میں زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا   کے جزیرہ سولاویسی گورون تالو  میں 5٫3 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

انڈونیشیا  کے محکمہ ارضیات و موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ بوآلیمو علاقے سے 21 کلو میٹر جنوب مغرب میں آنے والے اس زلزلے کا مرکز زیر زمین 71 کلو میٹر تھا۔

پیسیفک سونامی مرکز نے اس زلزلے کے بعد سونامی طوفان کا الارم جاری نہیں کیا۔

یاد رہے  کہ انڈونیشیا میں 28 ستمبر 2018 کو آنے والے 7٫5 کی شدت کے زلزلے  سے پیدا ہونے والے سونامی طوفان  کی زد  میں آتے ہوئے 4 ہزار 340 افراد لقمہ اجل بن  گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں