ہم نے کولمبیا کے ساتھ سفارتی و سیاسی تعلقات منقطع کر دئیے ہیں: نکولس مادورو

ہم مادورو حکومت کو تسلیم نہیں کرتے لہذا اس کے فیصلے کی بھی ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے: الماگرو

1151254
ہم نے کولمبیا کے ساتھ سفارتی و سیاسی تعلقات منقطع کر دئیے ہیں: نکولس مادورو
Kolombiya Almagro.jpg

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کولمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مادورو نے دارالحکومت کاراکاس میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔

مادورو  ڈانس کرتے ہوئے اور وینزویلا کا پرچم لہراتے ہوئے سوشلسٹ پارٹی کے علامتی سرخ رنگ کی شرٹوں میں ملبوس  ہزاروں مظاہرین کے سامنے آئے اور مظاہرین نے دیر تک تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

اپنے سے متعلقہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی چیز سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ ہرگز ہتھیار نہیں پھینکیں گے اور جان کی قیمت پر ملکی آزادی کا  دفاع کریں گے۔

مادورو نے کہا کہ خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے ہوان گوآئیڈو وینزویلا پر قبضے کے خواہش مند ملک امریکہ کی کٹھ پتلی ہیں۔

حزب اختلاف کے ساتھ تعاون کی وجہ سے مادورو نے ہمسایہ ملک کولمبیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک کے ساتھ سفارتی و سیاسی تعلقات منقطع کر دئیے ہیں۔

مادورو نے کہا کہ فاشسٹ کولمبیا حکومت  کی جارحیت پر میں مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کر سکتا لہٰذا میں نے  اس کے ساتھ ہر  طرح کے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ملک کے سفارتی عملے کو وینزویلا سے نکلنے کے لئے 24 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

تاہم کولمبیا کے وزیر خارجہ کارلوس ہومز ٹروجیلو الماگرو  نے کہا ہے کہ ہم مادورو کے کولمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔

الماگرو نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم مادورو حکومت کو تسلیم نہیں کرتے لہذا اس کے فیصلے کی بھی ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے۔

دوسری طرف وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں ایک مظاہرہ مخالفین کی طرف سے کیا گیا۔

ایک ائیر بیس کے قریب کئے گئے اس مظاہرے میں فوج سے اپیل کی گئی کہ انسانی امداد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

دونوں مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تاہم مظاہرے پُر امن رہے۔



متعللقہ خبریں