قازقستان: ناقص کارکردگی پر صدر نے حکومت برخاست کردی

قازقستان میں  حکومت  صدر نور سلطان نظر بائیف کے کہنے پر  مستعفی ہو گئی جس کا جواز اس کی ناقص کارکردگی بتایا گیا ہے

1150271
قازقستان: ناقص کارکردگی پر صدر نے حکومت برخاست کردی

 قازقستان میں  حکومت  صدر نور سلطان نظر بائیف کے کہنے پر  مستعفی ہو گئی ۔

 صددر نظر بائیف    نے  اس بات کا فیصلہ ملکی امور میں  حکومت کی ناقص کارکردگی کے جواز میں  کیا ہے ۔

 انہوں نے اپنے بیان میں  کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر اور ملکی مفاد میں  کیا گیا ہے  ، ملک  کا سماجی و معاشی نظام ماضی کے مقابلے میں زیادہ مستحکم مگر تاحال تسلی بخش نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا  نئی حکومت  کے قیام سے توقع ہے کہ وہ    عوام   کے معیار زندگی بلند   کرنے سمیت معاشی  اصلاحات  کی حوصلہ افزائی  اور مقرر کردہ اہداف کو پورا کرے گی ۔

صدر نے نائب وزیراعظم عسکر مامن کو نگراں وزیراعظم مقرر کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں