اگر حکومت عراق نے مطالبہ کیا تو امریکی فوجی عراق سے انخلاء کر دیں گے، امریکی افسر

عراق میں امریکی چارج ڈی افیئرز نے دعوی کیا  ہے کہ اس ملک میں  امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ موجود نہیں

1148770
اگر حکومت عراق نے مطالبہ کیا تو امریکی فوجی عراق سے انخلاء کر دیں گے، امریکی افسر

امریکہ کے عراق میں چارج ڈی افیئرز جوئے ہوڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت ِ عراق نے مطالبہ کیا تو ہم اس ملک سے اپنے فوجیوں کا انخلاء کر سکتے ہیں۔

ہوڈ نے عراقی دارالحکومت  بغداد  میں منعقدہ اجلاس   کے دوران اس ملک میں ایران  سے قربت رکھنے والی شیعہ سیاسی جماعتوں  کے درمیان  سخت بحث کا موضوع بننے والے امریکہ کے عراق میں فوجی وجود کے حوالے سے اعلانات کیے۔

امریکی فوجیوں کے عراقی مرکزی حکومت کی اپیل پر عراق میں خدمات ادا کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے ہوڈ نے بتایا کہ "اگر حکومت عراق نے درخواست دی  تو اس صورت میں   امریکی فوجی، بین الاقوامی اتحاد  اور نیٹو کی قوتیں  اس ملک سے انخلاء کر سکتی ہیں۔ "

عراق میں محض  ایڈوائزر  اور ٹرینر  موجود ہونے کی وضاحت کرنے والے ہوڈ  نے دعوی کیا  ہے کہ اس ملک میں  امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ موجود نہیں ہے۔

عراق میں خدامت ادا کرنے والے تقریباً 5 ہزار امریکی فوجیوں کے عراقی قوتوں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرنے  کا ذکر کرنے والے امریکی افسر نے  اس بات کا بھی دفاع کیا ہے کہ غیر ملکی فوجی  ایڈوائزرز  کی  مدد  اور رہنمائی کے بغیر  عراقی فوجیں  ملکی سلامتی  کو یقینی بنانے کی سطح تک  فی الحال  نہیں پہنچ سکی ہیں۔

انن کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں  امریکی فوجیوں کے عراق بھر میں  پھیلنے  پر مبنی  پریس میں آنے والے دعوے  من گھڑت  ہیں۔.
 

 



متعللقہ خبریں