امریکی صدر ٹرمپ کی وینزویلا کے فوجیوں کو وارننگ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت  وینزویلا میں معذوروں کو قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے بلکہ ہوان گائیڈو  ہی ملک کے قانونی صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ہمہوان گائیڈو  کا ساتھ دیتے رہیں گے

1147840
امریکی صدر ٹرمپ کی وینزویلا کے فوجیوں کو  وارننگ

امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حمایت کرنے والے وینزویلا کے فوجیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مستقبل،  زندگی اور وینزویلا کے مستقبل کو کیوبا  کے  زیر  کنٹرول  اور  تحفظ فراہم کیے جانے والے   ایک شخص کی خاطرخطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلوریڈا ریاست میں آباد وینزویلا ذات امریکی باشندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت  وینزویلا میں معذوروں کو قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے بلکہ ہوان گائیڈو  ہی ملک کے قانونی صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ہمہوان گائیڈو  کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینز ویلا میں جاری سیاسی بحران کے بعد دونوں ملکوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے جلو میں وینز ویلا میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں وینز ویلا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ وینز ویلا کی حکومت کشیدگی کا ذمہ دار امریکی حکومت کو قرار دیتے ہوئے واشنگٹن پر مداخلت کا الزام عاید کرتی ہے۔

گذشتہ روز صدر ٹرمپ نے اسی حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وینز ویلا کے عوام موت سے دوچار ہیں۔ ہمارے پاس انہیں بچانے کے لیے کئی آپشنز ہیں۔ ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے وضاحت کی ہے کہ وائیٹ ہاؤس کی جانب سے فوج کو وینز ویلا کے خلاف کسی کارروائی کی تیاری کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ وینز ویلا میں چار ماہ سے جاری سیاسی بحران میں اب تک 120 افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں