امداد توایک بہانہ ہے،ٹرمپ کی نظر ہمارے معدنی وسائل پر ہے : مادورو

وینیزویلا کے  صدر نکولس مادورو نے  کہا ہے کہ ٹرمپ ہمارے معدنی  وسائل  پر نظر لگائے ہوئے ہے ، جس کےلیے وہ انسانی امداد    کا تماشا کر رہا ہے

1147901
امداد توایک بہانہ ہے،ٹرمپ کی نظر ہمارے معدنی وسائل پر ہے : مادورو

 وینیزویلا کے  صدر نکولس مادورو نے  امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ     کے سماجی  بہبود کے خلاف  خطاب  کو  "نازی ازم" کا پرچار قرار دے دیا   ۔

 مادورو نے  دارالحکومت کار اکاس میں   ایک اجلاس کے دوران  کہا کہ امریکی صدر نے  میامی  میں  سوشلزم   اور نسل پرستی کے بارے میں جو  بیان دیا ہے   اس میں سے نازی ازم کے پرچار کی بو آتی ہے۔

 حزب اختلاف کی حمایت    کی کوشش میں فوج کو دھمکی  دینے   والے ٹرمپ  کو مخاطب کرتےہوئے   صدر مادورو نے کہا کہ  ہماری مسلح  افواج   ایسی گیدڑ بھبھکیوں میں نہیں آئے گی ، وہ ملک کی وفادار ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  ٹرمپ      ہمارے معدنی  وسائل  پر نظر لگائے ہوئے ہے ، جس کےلیے وہ انسانی امداد    کا تماشا کر رہا ہے ،ہمارے  30 ارب ڈالر چوری کرنے کے بعد 20 ملین ڈالر کی خراب اور ناقص غذائی اشیا٫ ہماری عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

 مادورو نے بتایا کہ  روس ہمیں 300 ٹن امداد بھیج رہا   ہے جبکہ   اقوام متحدہ  کی معرفت  سے دیگر ممالک نےبھی امداد بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں